ابنا: رپورٹ کے مطابق آل سعود کی ایک عدالت نے قطیف کے شہری رضا جعفر الرباح کو حکومت کی مخالفت کرنے کےجرم میں موت کی سزا سنائي ہے۔ اس سے قبل بھی ریاض کی ایک عدالت نے پانچ افراد کو دوہزار تین مین دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کےالزام میں موت کی سزا دی تھی۔ سعودی عرب نے جو کہ ساری دنیا میں تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے اور شام و عراق میں بھی تکفیری دہشتگردوں کی سب سے زیادہ مدد کررہا ہے کچھ مہینوں قبل انسداد دہشتگردی کا نام نہاد قانون لاگو کرکے شہریوں کو کچلنے کی کاروائياں تیز کردی ہیں۔ سعودی عرب میں سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ آل سعود کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے نام نہاد قانون کے بعد انسانی حقوق کی پامالی کو قانونی حیثیت مل گئي ہے اور مخالفیں کی گرفتاری اور انہیں قید کرنے کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ دوہزار گيارہ سے سعودی عرب میں احتجاجی مظاہرے ہوہے ہیں۔ مظاہرین ان پرامن مظاہروں میں سیاسی اور مذہبی نیز اقتصادی تعصب کے خاتمے اور غرب سے مقابلے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
.......
/169